Home نیوز پاکستان الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع

الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع

Share
Share

کراچی :ملک بھر میں الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاغذاتِ نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کر سکتے ہیں۔

امیدوار آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔

کراچی میں عام انتخابات 2024ء میں قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کاغذاتِ نامزدگی وصول اورجمع کرانے کا آج سے آغاز ہو گیا۔

شہرِ قائد میں قومی کی 22 اورصوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جاری ہوں گے۔کراچی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے 69 ریٹرننگ افسران اور7 ڈی آر او تعینات ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...