Home سیاست نیب ترامیم سے مستفید افراد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

نیب ترامیم سے مستفید افراد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی

Share
Share

اسلام آباد: نیب ترامیم سے رواں سال مستفید افراد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔نیب کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے، نیب ترامیم کی روشنی میں 25 مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے دوران 7 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرائی گئی۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 30 اگست تک 12 ریفرنسز نیب عدالتوں سے منتقل ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس احتساب عدالت نے ترامیم کے بعد واپس کر دیا، ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر ا?صف زرداری اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا اور انور مجید کے نیب مقدمات بھی منتقل کئے گئے۔

نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاوٴنٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا کیس بھی نیب کے دائرہ کار سے باہر ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کے خلاف نیب کیس بھی احتساب عدالت سے واپس ہوگئے۔

نیب کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے، نیب ترامیم کی روشنی میں 25 مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...