Home Uncategorized امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی

امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی

Share
Share

نیویارک:امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی۔

سینیٹ میں ری پبلکن کی 51 اور ڈیموکریٹس کی 43 نشستیں ہو گئی ہیں۔100 رکنی سینیٹ میں اکثریت کے لیے51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

ادھر امریکی صدر کے انتخاب کے لیے کئی ریاستوں میں پولنگ ختم ہو گئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی صدارتی انتخاب میں اب تک 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔

امریکا میں صدارتی انتخابات میں الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمپشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کے سامنے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے جشن شروع ہو گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے نعرے لگائے

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...