Home سیاست روٴف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی درخواست منظور

روٴف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی درخواست منظور

Share
Share

اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نے تحریک انصاف کے رہنماء روٴف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی درخواست منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات روٴف حسن سمیت دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کر دیا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزمان کے مزید 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے دلائل دیے کہ 100 واٹس ایپ گروپس میں یہ لوگ ایکٹو ہیں، روٴف حسن انٹرنیشنل اور ملکی میڈیا سیل کو ہیڈ کررہے ہیں، جبران الیاس کسی غیرملکی صدر کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔

روٴف حسن سمیت 11 ملزمان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر ریاستی اداروں کیخلاف منظم پراپیگنڈہ مہم چلانے کا الزام ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...