Home سیاست ‎نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

‎نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے نیب ترامیم کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔

خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے نے سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست کی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے لائیو اسٹریم کی حمایت کی تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایک ٹیکنیکل کیس ہے اس میں عوامی مفاد یا دلچپسی کا معاملہ نہیں۔

بینچ نے مشاورت کے بعد براہ راست نشریات کی درخواست چار ایک کے تناسب سے مسترد کردی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...