Home نیوز پاکستان قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں کرکٹ بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے رویے سے شدید ناخوش ہے۔

سابق چیف سلیکٹر نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتے، سابق چیف سلیکٹر نے مختلف انٹرویوز میں پی سی بی اور ذکاء اشرف کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کی تین ماہ توسیع کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرویوز اور کرکٹ بورڈ کے خلاف بیانات پر پی سی بی نے انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کیا، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرنے کی تصدیق کردی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...