Home sticky post 5 گیلپ سروے کے نتائج کاروباری برادری کے ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں استحکام کے عکاس ہیں ،وزیراعظم

گیلپ سروے کے نتائج کاروباری برادری کے ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال میں استحکام کے عکاس ہیں ،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی کاروباری اداروں کے ملکی معاشی سمت پر اعتماد کے بارے حالیہ گیلپ سروے بزنس کانفیڈینس انڈیکس رپورٹ پراطمینان کااظہارکیاہے ۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق کاروباری اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد گزشتہ چار سالوں کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔سروے کے مطابق 2024 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں ملکی معاشی سمت کا اسکور منفی 2 پر آگیا ہے جو کہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے کے نتائج کاروباری برادری کے ملک کی سیاسی و اقتصادی صورت حال میں استحکام کے عکاس ہیں حکومتی اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے کی بدولت سے سسٹم میں جو شفافیت آئی ہے اور تاجر برادری کے لئے آسانیاں پیدا ہوئی ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے، ایف بی آر کی ڈیجیٹایزیشن اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات نے ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے نئی راہیں کھولی ہیں ۔ہر دن بہتر ہوتے ہوئے معاشی اشاریے ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں، کرپشن و رشوت میں کمی اور شفافیت کا ثبوت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک اصلاحات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچنج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا ۔

وزیراعظم کامزید کہناتھاکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔حکومت ملک میں کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اس کیلئے کاروباری برادری سے مشاورت کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...