Home sticky post 6 معاشرے میں کسی قسم کے تشدد ،انتہاپسندی اور استحصال کی گنجائش نہیں قومی وحدت اور سالمیت کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں ،صدرمملکت

معاشرے میں کسی قسم کے تشدد ،انتہاپسندی اور استحصال کی گنجائش نہیں قومی وحدت اور سالمیت کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں ،صدرمملکت

Share
Share

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ معاشرے میں کسی قسم کے تشدد ،انتہاپسندی اور استحصال کی گنجائش نہیں ۔قومی وحدت اور سالمیت کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

ایوان صدر اسلام آباد میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ مساوات،آزادی اور وقار پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہے ۔

صدر آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کے اہم کردار کے معترف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ، امن ،انصاف اور انسانی وقار کے اصولوں کا داعی ہے ۔ریاست مدینہ کے جذبے کے تحت قائداعظم محمد علی جناح نے ریاستی پالیسی کے ذریعے ہماری رہنمائی کی ۔

صدر مملکت نے بین المذاہب پالیسی کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کی طرف یہ ایک اہم اقدام ہے ۔ہم سب کو ملکر وطن عزیز کو مضبوط اورمستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے ۔

صدر آصف علی زرداری نے اقلیتی برادری کے نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں ، ہمیں وطن عزیز کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قومی سطح پر پالیسی کے تحت تفصیلی ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے ۔ ملازمتوں میں اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹے پر عمل درآمد کے ساتھ نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے لیے وظائف بھی فراہم کیے جا رہے ہیں ۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے ۔قانون سازی سے متعلق امور پر مشاورت سے آگے بڑھیں گے ۔

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ تمام مذاہب امن اور رواداری کا درس دیتے ہیں ، دہشت گردی کو کسی ایک مذہب سے جوڑنا قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے معرکہ حق کے دوران اتحاد اور یکجہتی سے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکا م بنایا۔

تقریب کے اختتام پر صدر مملکت نے اقلیتی رہنماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا۔شرکاء نے اس عزم کااظہار کیا کہ اتحاد اور اتفاق سےوطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...