Home نیوز پاکستان پاک فوج کے جوانوں کی پریڈ کی دھمک سےبھارتی اہلکارکی رائفل نیچے جا گری

پاک فوج کے جوانوں کی پریڈ کی دھمک سےبھارتی اہلکارکی رائفل نیچے جا گری

Share
Share

لاہور:واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستانی پریڈ سے سہم کر بھارتی اہلکار رائفل گرا بیٹھا۔

لاہور کے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں رونقیں لگ گئیں ۔۔واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پاکستان رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے پرچم اتارنے کی پریڈ میں حصہ لیا۔

تقریب کے دوران واہگہ بارڈر کی فضا پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی، شائقین نے پاک فوج کے جوانوں کو قریب پا کر موقع کوغنیمت جانا اور جی بھر کر تصاویر بھی بنائیں۔

پاکستانی جوانوں کی پریڈ کے دوران سہما ہوا بھارتی سکیورٹی فورس کا اہلکار رائفل نہ سنبھال سکا اور نیچے گرا دی، ساتھی اہلکار نے زمین سے رائفل اٹھا کر دوسرے اہلکار کو پکڑائی۔

Share
Related Articles

حکومت کا یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش...

سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ...

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد:بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالی سال 24-2023 کے دوران...

سندھ میں خسرہ کی وبا بے قابوہو گئی، دو ماہ میں 17 بچے جاں بحق ،11 سو سے زائد متاثر

کراچی:سندھ میں خسرہ کی وبا خطرناک حد تک پھیل گئی، دو ماہ...