Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ نہ تھم سکا

Share your love

اسلام آباد :ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے حالیہ ہفتے کے دوران، ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح27.57 فیصد رہی ہے ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثڑ ہوا اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 27.31فی صد رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح24.65فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ 5 روپے اور دال مسور 5 روپے فی کلومہنگی ہوئی ہیجبکہ چاول 2 روپے فی کلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11 روپے، انڈے 2 روپے درجن ، دال ماش 7 روپیکلو، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3 روپے، 5 کلو کوکنگ آئل 17 روپے مہنگاہوا۔جبکہ آلو، تازہ دودھ، دہی، اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں23.54فیصد۔رہی۔

17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں21.29فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں25.89فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 27.31فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 25.65فیصدرہی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!