Home سیاست پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے،شہباز شریف

پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے،شہباز شریف

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابل فراموش کردار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کا بنیادی پیغام برائی پر اچھائی کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے اور دنیا سے برائی کے خاتمے اور اچھائی کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام اور ترقی میں اقلیتوں کا ناقابل فراموش کردار ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...