Home نیوز پاکستان بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اساتذہ اور بچے پھنس گئے

بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اساتذہ اور بچے پھنس گئے

Share
Share

بٹگرام: بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، سکول جانیوالے اساتذہ اور بچے کئی گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام کے قریب آلائی میں صبح سویرے بچوں اور سکول اساتذہ کو لے جانیوالی چیئر لفٹ کے 2 رسے ٹوٹ گئے جس کے باعث لفٹ پھنس گئی، لفٹ میں اساتذہ اور 8 بچے موجود ہیں، لفٹ سینکڑوں فٹ بلندی پر ایک جانب کو جھکی ہوئی ہے۔

کمشنر ہزارہ نے نگران حکومت سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لیا۔

ترجمان 1122 بلال فیضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئر لفٹ کے مقام پر پہنچنے میں 2 سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں، ریسکیو ٹیمیں راستے میں ہیں، جلد سے جلد وہاں پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیحی لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا ہے، چیئر لفٹ کی دو رسیاں ٹوٹ چکی ہیں، چیئر لفٹ 2000 فٹ بلندی پر ہے، 1122 پہلے بھی اس طرح کے ریسکیو آپریشن کر چکا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...