Home نیوز پاکستان روسی ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

روسی ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

Share
Share

اسلام آباد:روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں دورہ کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

دورے کے دوران روسی ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقاتیں صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور دیگر اعلیٰ حکام سے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل باضابطہ مذاکرات ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی ڈپٹی وزیراعظم کے درمیان ہوں گے۔اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان ریل اور سڑک کے روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...