Home نیوز پاکستان ماں کی قبر کے ساتھ سونے والے غمزدہ بیٹے نے ہر آنکھ اشکبارکردی،تصاویر وائرل

ماں کی قبر کے ساتھ سونے والے غمزدہ بیٹے نے ہر آنکھ اشکبارکردی،تصاویر وائرل

Share
Share

الجزائر سٹی: الجزائر میں بیٹے کی مردہ ماں سے لازوال محبت نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا نوجوان 2 سال سے اپنی ماں کی قبر کے ساتھ ہی سوتا ہے اور قبرستان میں ہی رہ رہا ہے۔

الجزائر سٹی میں بیٹے کی مردہ ماں سے لازوال محبت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو نم کر دیا۔

الجزائر کے جنوبی صوبے ادرار میں اسماعیل بیرابا نامی نوجوان 2 سال سے اپنی ماں کی قبر کے ساتھ ہی سوتا ہے اور قبرستان میں ہی رہ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنی ماں کے قبر کے بالکل سرہانے سو رہا ہے، وہ صبح اْٹھتا ہے تو بھی ماں کی قبر کے نزدیک قبرستان میں ہی رہتا ہے۔

غم زدہ نوجوان نے قبرستان کو گھر اور ماں کی قبر کے برابر والی جگہ کو بستر بنایا ہوا ہے، اس کی ماں کے انتقال کو 2 سال ہو چکے ہیں لیکن غم اب بھی تازہ ہے، ایسا لگتا ہے کہ ماں کے قبر کے علاوہ اسے کہیں اور سکون نہیں ملتا۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد نوجوان لڑکے کو مقامی انتظامیہ نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس میں خوراک اور پانی کی کمی کی تشخیص ہوئی ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کے حق میں دعائیں کیں اور مدر ڈے کے موقع پر ویڈیو اور تصاویر کو شیئر کیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...