Home نیوز پاکستان پنجاب اور سندھ بھر میں آج سے دوسری انسداد پولیو مہم کا آغاز

پنجاب اور سندھ بھر میں آج سے دوسری انسداد پولیو مہم کا آغاز

Share
Share

لاہور:پنجاب اور سندھ بھر میں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، مہم میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پنجاب بھر میں سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی، پولیو مہم میں 2 لاکھ ورکرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے کہا کہ وائرس کے خاتمے کے لیے ہر بچے کو قطرے پلانا لازمی ہے، والدین پولیو ٹیموں کو خوش آمدید کہیں۔

خضر افضال نے مزید کہا کہ مثبت ماحولیاتی نمونوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، پنجاب 2020 سے پولیو سے پاک ہے، آبادی کی نقل و حمل سے پنجاب میں وائرس دوبارہ داخل ہو سکتا ہے، وائرس کو روکنے کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر قطرے پلائے جا رہے ہیں، پولیو ورکر پروگرام کا اثاثہ ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے تحت صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے کر دیا گیا، مہم 3 مارچ تک جاری رہے گی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 10.6 ملین بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو ان کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک دی جائے گی۔

سندھ بھر میں شروع کی جانے والی مہم کے دوران 70 ہزار سے زائد ٹیمیں 10 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، 3 ہزار 700 سے زائد اہلکار پولیو ٹیمز کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔

پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جس سے بچاؤ صرف ویکسین کے ذریعے ہی ممکن ہے، گزشتہ سالوں کی نسبت حالیہ برس سندھ سمیت ملک بھر سے پولیو وائرس کے لاتعداد ماحولیاتی نمونے پائے گئے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے والدین اور اساتذہ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کے توانا مستقبل کے لیے پولیو ٹیمز سے تعاون کریں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...