Home sticky post حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا

Share
Share

اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج کے مذاکرات میں شامل ہوں گے ، اجلاس میں تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...