Home کھیل بارش رکنے پر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ دوبارہ جاری

بارش رکنے پر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ دوبارہ جاری

Share
Share

گیانا: آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بارش رکنے کے بعد بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔

گیانا کے پروویڈینس کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم ویرات کوہلی 9 گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بھارت کی دوسری وکٹ 40 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب رشبھ پنت 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی تاخیر سے ہوا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا ٹاس 7 بجے ہونا تھا جبکہ میچ شروع ہونے کا وقت 7 بجکر 30 منٹ تھا تاہم بارش کے باعث میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا، میچ کا ٹاس 8 بجکر 10 منٹ پر ہوا جبکہ میچ کا آغاز 8 بجکر 45 منٹ پر ہوا۔

دونوں میں سے جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں جنوبی افریقا سے ہو گا، قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر ساؤتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...