Home کھیل آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،دوسرا سیمی فائنل، بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،دوسرا سیمی فائنل، بھارت کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف

Share
Share

گیانا: آئی سی سی ٹی 20 مینز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔

گیانا کے پروویڈینس کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم ویرات کوہلی 9 گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بھارت کی دوسری وکٹ 40 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب رشبھ پنت 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی تاخیر سے ہوا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا ٹاس 7 بجے ہونا تھا جبکہ میچ شروع ہونے کا وقت 7 بجکر 30 منٹ تھا تاہم بارش کے باعث میچ اپنے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا، میچ کا ٹاس 8 بجکر 10 منٹ پر ہوا جبکہ میچ کا آغاز 8 بجکر 45 منٹ پر ہوا۔

دونوں میں سے جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ فائنل میں جنوبی افریقا سے ہو گا، قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میچ میں افغانستان کو 9 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر ساؤتھ افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...