Home سیاست اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کا 9 مئی پر معافی مانگنے سے انکار

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کا 9 مئی پر معافی مانگنے سے انکار

Share
Share

لاہور:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے ضمنی بجٹ کے موقع پر بڑا اعلان کر دیا۔

احمد خان بھچر نے 9 مئی پر معافی مانگنے سے صاف انکار کر دیا، انہوں نے کہا کہ اگر ہم قصور وار ہیں تو سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملک کو ایک جگہ کھڑا کر دیا،عوام پر ظلم ہوا ہے، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب سیف سٹی پروگرام پر کہوں گا کہ 9 مئی سے آگے بات نہیں جا رہی، اٹک گئی ہے، 9 مئی کے جرم کا اقرار نہیں کرتے تو قصور وار کیوں ہیں۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل مرڈر ہوا، لوگوں نے تو پہلے ہی مان لیا تھا، حمود الرحمان کمیشن کو پڑھ ہی لیتے تو کوئی پریشانی نہ ہوتی۔

ایک اعشاریہ چار ارب روپے سی سی ٹی وی کیمروں پر خرچ ہوگئے، کیا ان کیمروں میں جان تھی کہ فارم 45 کو فارم 47 میں تبدیل کر دیا، اگر سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے تو 9 مئی والا ظلم نہ ہوتا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...