Home سیاست سینیٹ سے وفاقی دارالحکومت میں بلااجازت جلسے پر قید کی سزا کا بل منظور

سینیٹ سے وفاقی دارالحکومت میں بلااجازت جلسے پر قید کی سزا کا بل منظور

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹ نے اسلام آباد میں پْرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل منظور کرلیا، اب اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جاسکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں مخصوص جگہ پر پْرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارا ایک جلسہ ہورہا ہے، اس جلسے کو روکنے کیلئے یہ قانون بنایا جارہا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس بل کا کسی جلسے سے کوئی تعلق نہیں، ہم کسی پرامن جلسے کو روک نہیں رہے بلکہ ہم تو ان کو سہولت دے رہے ہیں۔

ایوان میں بل پر شق وار رائے شماری ہوئی جس میں بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک جگہ مختص کردی جائے گی، میڈیا بھی وہاں ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جلسے جلوس کیلیے کوئی ہائیڈ پارک جیسی جگہ بنادی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...