Home سیاست ‎ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

‎ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

Share
Share

‎ اسلام آباد: ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد کر دیا گیا، 14 ارکان نے سرعام پھانسی کے سزا کے حق جبکہ 24 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

‎جماعت اسلامی کی جانب سے جنسی زیادتی پر سرعام پھانسی کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا جس کی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے مخالفت کی جبکہ جماعت اسلامی، ق لیگ، جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے بیشتر سینیٹرز نے بل کی حمایت کی۔

‎پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سرعام پھانسی ملک میں بربریت پھیلاتی ہے اور پیپلز پارٹی نے ریپ پر سزائے موت کی مخالفت کی تھی، پولیسنگ بہتر کریں نہ کہ سزائے موت کے قوانین۔
‎انہوں نے کہا کہ سزائے موت میں دنیا میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، سر عام پھانسی اکیسویں صدی کے معاشرے کو زیب نہیں دیتا، سر عام پھانسی سے کرائم نہیں رکے گا۔

‎مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھی سرعام پھانسی سے متعلق قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پھانسی کو پھانسی گھاٹ تک رکھا جائے۔ قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون میں سزائے موت موجود ہے اس لیے سرعام پھانسی کی مخالفت کرتے ہیں۔

‎پی ٹی آئی نے بھی ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی کی مخالفت کر دی۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ موجودہ قانون میں سخت سزا سزائے موت ہے جس کی حمایت کرتے ہیں، سرعام پھانسی کی مخالفت کرتے ہیں۔ سزائیں سرعام اور سڑکوں پر ہونے کے بجائے نظام انصاف کو بہتر بنانے پر کام ہونا چاہیے۔

‎بل کی حمایت کرنے والے ق لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ امریکا میں انجکشن لگا کر سزائے موت کے بعد ویڈیو جاری کی جاتی ہے اور سعودی عرب میں سرعام سر قلم کیا جاتا ہے، اگر مسلمان ہیں تو موٴقف درست ہونا چاہیے لیکن دنیا میں کیا ہو رہا ہے یہ اہم نہیں اسلام کیا کہتا ہے یہ اہم ہے۔

‎پی ٹی آئی کے دوسرے سینیٹرہمایوں مہمند نے ریپ ملزمان کو سرعام پھانسی کی حمایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں سرعام سزائیں ہیں وہاں جرائم کم ہیں، جہاں ہاتھ کاٹے جاتے ہیں وہاں چوری بھی کم ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...