Home Uncategorized کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح ،وقت صرف تین منٹ

کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح ،وقت صرف تین منٹ

Share
Share

کویت: کویت میں ایک دلہن نے اپنے شوہر کی جانب سے بیوقوف کہنے پر نکاح کے صرف 3 منٹ بعد ہی عدالت میں نکاح ختم کرنے کی درخواست دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے نکل رہا تھا کہ اسی دوران دلہن کسی چیز سے الجھ کر گر پڑی، جس پر دولہا نے اسے بے وقوف کہہ دیا۔

اتنے میں دلہن کو بھی غصہ آگیا اور اس نے فوری طور پر جج سے نکاح ختم کرنے کی درخواست کر دی۔

رپورٹ کے مطابق جج نے درخواست قبول کرتے ہوئے نکاح کے ٹھیک تین منٹ بعد نکاح خارج کرنے کی دستاویز جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اسے کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...