Home سیاست جماعت اسلامی کا دھرنا بدستور جاری، حکومت کیساتھ مذاکرات کا 5 واں دور آج شام کو ہوگا

جماعت اسلامی کا دھرنا بدستور جاری، حکومت کیساتھ مذاکرات کا 5 واں دور آج شام کو ہوگا

Share
Share

راولپنڈی: مہنگائی اور مہنگے بجلی بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 14 ویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ حکومت کیساتھ مذاکرات کا 5 واں دور آج شام کو ہوگا۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے دھرنے کا آج 14 واں روز ہے، دھرنے کے شرکاء نے نماز فجر پنڈال میں ادا کی جس کے بعد معمول کے مطابق شرکاء کیلئے حلوے اور نان کے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے آج مطالبات کے حق میں مری روڈ پر مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان بات چیت کا پانچواں دور آج شام کو ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج کا دن بہت اہم ہے، آج آگے کی طرف مارچ کریں گے، جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس دھرنے میں مقاصد حاصل کر لیے تو یہ نقطہ آغاز ہو گا انجام نہیں، اس کے بعد ایک بڑی جدو جہد کریں گے، سارے سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہیے، حق دو عوام کو تحریک مزید آگے بڑھے گی۔

علاوہ ازیں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ ہی ختم ہوا تھا، مذاکرات کی کامیابی میں آئی پی پیز کا مسئلہ رکاوٹ بن گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اب تک کی حکومتی پیش رفت سے متعلق مسودہ پیش کیا جبکہ جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومتی مسودے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی نے حکومتی مسودے پر حافظ نعیم الرحمان سے مشاورت کے بعد جواب دینے کاعندیہ دے دیا جبکہ حکومتی کمیٹی کی استدعا پرلیاقت بلوچ نے مذاکرات جاری رہنے تک مارچ کو مری روڈ تک محدود رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...