Home نیوز پاکستان گلگت بلتستان میں صورتِحال مکمل پُرامن،فوج تعیناتی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ،مرتضیٰ سولنگی

گلگت بلتستان میں صورتِحال مکمل پُرامن،فوج تعیناتی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ،مرتضیٰ سولنگی

Share
Share

اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے واضح کیا ہے کہ جی بی میں صورتِ حال مکمل پُرامن ہے۔پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق میڈیا میں زیرِ گردش خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جی بی میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرطلب کی گئی ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جی بی میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آئیے سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیے اور جعلی خبروں کا ریکارڈ درست کریں، گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے، بعض اوقات مذہبی اور فرقہ وارانہ خدشات کے ردِ عمل میں پُرامن احتجاج ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بدامنی کی خبریں بے بنیاد ہیں، کوئی گولی نہیں چلی، سرکاری اور نجی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، احتجاج مقامی مسائل پر ایک فطری سیاسی جمہوری ردِعمل ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا ہے کہ احتجاج کا گلگت بلتستان میں پُرامن طریقے سے انتظام کیا گیا، جی بی امن اور ہم آہنگی کی جنت ہے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...