Home سیاست نام نہاد سیاسی مخالفین ہمیں شکست نہیں دے سکتے 8فروری کادن پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہوگا،بلاول بھٹو

نام نہاد سیاسی مخالفین ہمیں شکست نہیں دے سکتے 8فروری کادن پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہوگا،بلاول بھٹو

Share
Share

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نام نہاد سیاسی مخالفین اکٹھے بھی ہوجائیں ہمیں شکست نہیں دے سکتے۔8 فروری کا دن پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہوگا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے پھر تیر پر اعتماد کیا ہے، شہید بھٹو کے منشور کے مطابق عوام کے مسائل حل کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، 8 فروری کو ثابت کریں گے کراچی سے کشمیر تک لوگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، آصف زرداری اور نوازشریف کے رابطے بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ رابطہ پرانی خبر ہے، اگر کوئی فون کرتا ہے تو اتنی بڑی خبرنہیں ہونی چاہئے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑیں گے، بلدیاتی الیکشن 8 فروری کے انتخابات کا ٹریلر تھا، 8 فروری کا دن پیپلزپارٹی کی جیت کا دن ہوگا، ملک میں مہنگائی، غربت تاریخی سطح پر ہے، اس وقت ملک کو عوام دوست حکومت کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام دوست منصوبے پیش کئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم تومیدان میں ہیں اور جیت بھی رہے ہیں، (ن) لیگی رہنماؤں سے متعلق سوال پر کہا کہ جواب ان سے پوچھیں جو ضمنی، بلدیاتی، نومبر کے الیکشن سے بھاگ رہے تھے، 8 فروری کو ثابت کریں گے تیرکا نشان ہی جیتے گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پیپلزپارٹی میں کوئی کنفیوژن نہیں، ہم جانتے ہیں دہشت گرد کون ہیں اور ان کا کیسے مقابلہ کیا جاتا ہے، افغانستان میں امریکی چھوڑے جانے والے اسلحے کا معاملہ کافی دیر سے اٹھا رہے ہیں، افغانستان گروپوں کے ہاتھ امریکا کا اسلحہ آیا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ صدرعارف علوی کو عہدے پر رہنے کی آئین گنجائش دیتا ہے، نئے صدر کے حلف لینے تک عارف علوی عہدے پر رہ سکتے ہیں، آج اگر (ن) لیگ مطالبہ کر رہی ہے تو اپنی 16 ماہ حکومت میں صدر کے خلاف اقدامات کیوں نہیں کئے؟

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حساس تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو عوام اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے معافی نہیں ہوگی، جو لوگ نومئی سازش اور حملے میں ملوث نہیں ان کے لئے معافی ہونی چاہئے، سندھ کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کیوں سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، افسوس الیکشن کمیشن نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت نہیں دی، سندھ میں ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا کہ لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی عوام کے شکر گزار ہیں، چند مہینے پہلے رونا رویہ جا رہا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، اب ہماری نہ صوبائی حکومت تھی پھر بھی عوام نے تیر کو جتوایا، پاکستان کے عوام کو مسائل سے نکالیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...