Home سیاست خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، گورنر پنجاب

خطے میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، گورنر پنجاب

Share
Share

لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج کشمیر پر ہندستان کے غیر قانونی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منا رہی ہے، ہندوستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا جائز مطالبہ کئی دہائیوں سے طاقت سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جائز حق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں کردار ادا کرے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...