Home سیاست اسرائیلی بمباری میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا بیٹا شہید

اسرائیلی بمباری میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کا بیٹا شہید

Share
Share

غزہ: غزہ میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم ہانیہ اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اطلاع دی گئی ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم اسماعیل ہانیہ کو شہید کر دیا گیا۔

مقامی فلسطینی میڈیا نے ان سوشل میڈیا دعوے کی بنیاد پر کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر اس عمارت میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے کچھ افراد مقیم تھے، حملے میں اسماعیل ہانیہ کے بیٹے حازم ہانیہ کی شہادت کی غیر مصدقہ اطلاع ہے۔

حماس کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں گئی اور نہ ہی اس حوالے سے اسماعیل ہانیہ کا کوئی بیان منظر عام پر آیا ہے جو اس وقت کسی نامعلوم مقام پر مقیم ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...