Home سیاست اسپیکر قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

Share
Share

 

اسلام آباد:مخصوص نشستوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔خط میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ایکٹ کے تحت جس رکن نے کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں دیا وہ آزاد تصور ہو گا۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے خط میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اپیل کی ہے کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

 

انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ آزاد ارکان کو کسی اور پارٹی میں شمولیت کی اجازت دے۔

 

آٹھ ججز کاپی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ، مخصوص نشستوں کی حقدار ہے، الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم، سپریم کورٹ کا 5-8 کے تناسب سے حکمنامہ

 

اسپیکر کا خط میں کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا منظور کردہ ایکٹ صدر کے دستخط کے بعد نافذالعمل ہو گیا ہے۔

 

خط میں اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا ہے کہ ایکٹ کے تحت جس رکن نے کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ پارٹی سرٹیفکیٹ نہیں دیا وہ آزاد تصور ہو گا۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ آزاد ارکان جو ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے، انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی کے ایکٹ کے تحت تھا جو اب قابل اطلاق نہیں، اب ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ موجود رہے گا، پہلے والے ایکٹ سے بالا ہوگا، یہ میری رائے نہیں، اس پر سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔

 

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کے بنائے گئے قوانین پر عملدرا?مد کرے، الیکشن کمیشن پارلیمنٹ اور جمہوری اصولوں کی بالادستی کو یقینی بنائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...