Home سیاست اسپیکر قومی اسمبلی کا آئینی ترمیم کے موقع پربہترین رپورٹنگ پرصحافیوں کو خراج تحسین

اسپیکر قومی اسمبلی کا آئینی ترمیم کے موقع پربہترین رپورٹنگ پرصحافیوں کو خراج تحسین

Share
Share

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر بہترین رپورٹنگ پر پارلیمانی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے موقع پر پارلیمانی صحافیوں نے نظم و ضبط کے ساتھ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔

اسپیکر نے نظم و ضبط قائم رکھنے کیلیے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے موقع پر پی آر اے پی نے بہترین پیشہ ورانہ زمہ داریوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو ہے، ایوان میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں پریس گیلری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز نے ہمیشہ عوام میں پارلیمان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا ہے،امید ہے کہ مستقبل میں بھی پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی کے دوران پی آر اے پی اپنی قابل ستائش روایات کو برقرار رکھے گی۔

Share
Related Articles

پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ...

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...