Home نیوز پاکستان ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے تعطل پر پی ٹی اے کا موقف سامنے آگیا

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے تعطل پر پی ٹی اے کا موقف سامنے آگیا

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے تعطل پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا موقف سامنے آگیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کو درست کر کے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ہفتے کی شام کو ملک میں ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین نے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی شکایات کی تھیں، صارفین کو مختلف سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔

یاد رہے کہ سات جنوری کی شام کو بھی فیس بک، یوٹیوب اور ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رک گئی تھی جبکہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...