Home سیاست پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے،آرمی چیف

پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے،آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ”جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کثیرالملکی سپیشل فورسز کی مشترکہ مشق Eternal Brotherhood -II کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مشترکہ مشق Eternal Brotherhood -II کی تقریب بروتھا میں منعقد ہوئی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں ۔

اس حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔

مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔چیف آف آرمی سٹاف نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا دورہ بھی کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ”جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔”پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔

پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...