Home Uncategorized اسرائیل میں ہیجانی کیفیت، اسرائیلی وزیر اطلاعات اچانک مستعفی

اسرائیل میں ہیجانی کیفیت، اسرائیلی وزیر اطلاعات اچانک مستعفی

Share
Share

یروشلم : حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل میں ہیجانی صورتحال برقرار ہے ، اسرائیل کی وزیراطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزیرِ اطلاعات کاکہنا ہے کہ بے اختیار وزارت کوچلانا اسرائیلی خزانے کیلئے نقصان دہ ہے۔

گالیت ڈسٹل نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ موجودہ حالات میں فنڈز کی اہمیت کے پیش نظر فیصلہ کیا کہ اطلاعات آفس ملک کیلئے کوئی قابل ذکر خدمات سرانجام نہیں دے سکتا اور ملک کی بہتری سب سے اہم ہے اس لیے میں ملکی خزانہ بچانے کیلئےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرئیلی وزیر نے حزب اللہ کو سمارٹ قرار دینے کے بیان پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید بھی کی ہے۔

گالیت ڈسٹل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر کا ایسا بیان آنا شرمناک ہے، ٹرمپ کا بیان پروپیگنڈا ہے جس سے اسرائیلیوں کے عزم کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب افرا تفری اور حماس سے نمٹنے میں تاحال ناکامی پر اسرائیلی میڈیا اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...