Home سیاست مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کے سامنے کشمیریوں کا استقامت اور غیر متزلزل ایمان مثالی ہے،آرمی چیف

مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کے سامنے کشمیریوں کا استقامت اور غیر متزلزل ایمان مثالی ہے،آرمی چیف

Share
Share

مظفر آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے بخوبی واقف ہے اور مؤثر جواب دینے کیلئے بھی ہمیشہ تیار ہے۔مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کے سامنے کشمیریوں کا استقامت اور غیر متزلزل ایمان مثالی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد آزاد کشمیر کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، آرمی چیف نے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف نے ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کے سامنے کشمیریوں کا استقامت اور غیر متزلزل ایمان مثالی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی اور سلامتی کے بحران سے علاقائی امن اور استحکام کو شدید خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا، بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس طرح کی سازشیں کشمیری عوام کو اپنے جائز ہدف سے نہیں ہٹا سکتیں۔

آرمی چیف کو ایل او سی کے ساتھ تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں، جوانوں کے بلند حوصلے اور مؤثر ردعمل کی بھی تعریف کی۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے بخوبی واقف اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا بھی تذکرہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہے گا اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ساریان سیکٹر آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...