Home Uncategorized اسٹیکر کی سہولت کی اب واٹس ایپ پر بھی دستیابی متوقع

اسٹیکر کی سہولت کی اب واٹس ایپ پر بھی دستیابی متوقع

Share
Share

لندن: میٹا کمپنی کی مشہورایپ فیس بک پر آپ نے کئی مرتبہ اسٹیکر استعمال کئے ہوں گے لیکن اب توقع ہے کہ بہت جلد یہ سہولت واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہوسکتی ہے۔ فی الحال اسے آئی او ایس کے بی ٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایک اسٹیکر ٹول ہے جو براہِ راست ایپ کے اندر بنائے جاسکتے ہیں۔ یعنی آئی او ایس کے ورژن 23.10.0.74 میں آپ خود بھی اسٹیکر تخلیق کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے اندر تبدیلیوں کی خبر دینے والی ویب سائٹ، ویب بی ٹا انفو نے کہا ہے کہ ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں نیچے کی جانب ’نیو اسٹیکر‘ کا آپشن دیکھا جاسکتا ہے۔

توقع ہے کہ آئی او ایس (ایپل سافٹ ویئر) 16 اے پی آئی، میں کسی بھی جگہ سے تصویر کاپی کرکے اسے بطور اسٹیکر پیسٹ کیا جاسکے گا۔ اس سے واٹس ایپ اسٹیکر بنائے جاسکیں گے اور ظاہر ہے کہ ان کی ایڈیٹنگ کی جاسکے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی یہ سہولت اینڈروئڈ فون کے لیے متعارف کرائے گا تاہم اس کی حتمی تاریخ بتانا مشکل ہے۔ اسی طرح ڈیسک ٹاپ ورڑن میں بھی یہ تبدیلی شاید ہفتوں یا مہینوں بعد متوقع ہوسکتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...