Home نیوز پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی

سٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم ہونے سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

سٹاک ایکسچینج میں 559 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 470 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے کیساتھ 84 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم ہونے سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 9 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Share
Related Articles

ابو ظہبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید...

چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

کانگو:شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل...

صنعتی شعبے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی...

اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے،عاصم افتخار

واشنگٹن: پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی...