Home نیوز پاکستان ‎اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 67 ہزار عبور کر گیاجبکہ ڈالربھی 14 پیسے سستا

‎اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس 67 ہزار عبور کر گیاجبکہ ڈالربھی 14 پیسے سستا

Share
Share

‎کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
‎کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 463 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
‎گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کیساتھ 66 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

‎دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 14 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
‎گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے کا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...