Home sticky post 4 معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے،صدر آصف زرداری

معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے،صدر آصف زرداری

Share
Share

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر اور دنیا بھر میں مقیم تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ان جرات، قربانیوں اور اتحاد کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں یہ آزادی نصیب ہوئی۔ اس سال ہم یومِ آزادی کو نہایت افتخار اور تازہ امید کے ساتھ منا رہے ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ حال ہی میں ہماری قوم نے بیرونی جارحیت کے خلاف اپنی طاقت، عزم اور قومی یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری فتح ہمارے ملک کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، جو غیر متزلزل قومی عزم، بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور پوری قوم کے اتحاد کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنے عظیم قائد، قائداعظم محمد علی جناحؒ اور تحریکِ پاکستان کے تمام کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت یہ خواب حقیقت میں بدل سکا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں پاکستان نے تحمل، حکمت اور بھرپور قوت سے اپنی سرزمین کا دفاع کیا۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر حال میں تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے عوام کے لیے اعتماد کا نیا سرچشمہ ہے، جس نے نہ صرف قوم کے حوصلے بلند کیے بلکہ دفاعی اور سکیورٹی اداروں پر عوام کا اعتماد بھی مزید مضبوط کیا ہے۔ اس فتح نے پاکستان کے عالمی مقام کو مزید مستحکم کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو امن کا خواہاں ہے مگر دباؤ کے آگے کبھی نہیں جھکتا۔ یہ موقع صرف عسکری کامیابی کا نہیں بلکہ اس امر کی بھی یاد دہانی ہے کہ جب ہم متحد ہوں، ایک مقصد کے لیے کام کریں تو ہر شعبے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

چین میں سمندری طوفان باوی کی تباہی، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

17 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل، سینکڑوں پروازیں اور...

صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، خلیجی صورتحال اور سکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال

تل ابیب / واشنگٹن: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...