Home سیاست غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں،وزیراعظم

غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں۔ نا انصافی اور عدم مساوات مقامی اور بین الاقوامی سطح پر برے عناصر کو استحصال کا موقع دیتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سمٹ آف دی فیوچر سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے عالمی چیلنجز اور بڑھتی ہوئی کشیدگیوں سے دنیا منقسم ہونے کا خطرہ ہے، دنیا کو متحد کرنے کیلئے مساوات اور انصاف ضروری ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں، غزہ کے لوگوں کے حالت زار میں اس اجتماعیت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور ممالک پر قرضوں کے انبار، غربت میں اضافہ، معاشی تقسیم، عدم برداشت، دہشت گردی، غیرقانونی غاضبانہ قبضے اور موسمیاتی تبدیلی پر غیر سنجیدگی عالمی اتحاد میں رکاوٹیں ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے عالمی معاشی ڈھانچے کی اصلاحات ضروری ہے، عالمی برداری کو ترقیاتی سرمایہ کاری کے جدید طریقوں کے بارے میں سوچنا ہوگا، ہمیں دنیا کو ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے بھی محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے، نا انصافی اور عدم مساوات مقامی اور بین الاقوامی سطح پر برے عناصر کو استحصال کا موقع دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی اقوام دہشتگردی اور غلط معلومات کے چیلنجز سے دوچار ممالک سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اجلاس سے مختلف ممالک کے رہنماوٴں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی خطاب کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...