Home Uncategorized ‎خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ کے ہوش ربا انکشافات

‎خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ کے ہوش ربا انکشافات

Share
Share

وزیرستان: خود کش بمبار کے والد اور بھائیوں کے ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آگئے۔

وزیرستان کا 17 سالہ نوجوان نظام الدین ٹی ٹی پی کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔ اسے 17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا۔ شناخت ہونے کے بعد اس کے والد اور بھائیوں کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

نظام الدین کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کی اس غلطی کی وجہ سے آج خاندان کا روزگار چھن چکا، رشتے ناطے اور تعلق بھی ٹوٹ گئے، میرے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی، نظام الدین کے اس عمل سے آج ہماری کوئی عزت نہیں رہی۔

بھائی نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے بھائی کو نشے کے انجکشن لگائے، پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا گیا اور اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...