Home نیوز پاکستان سہالہ آئل ڈپو سے جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل

سہالہ آئل ڈپو سے جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے میں واقع سہالہ کہوٹہ روڈ بارشوں کے باعث گزشتہ تین روز سے بند ہونے کے خلاف آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی۔

سہالہ آئل ڈپو سے جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر علاقوں کو پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رہے گی۔

ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ سہالہ روڈ گزشتہ کئی سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، سہالہ آئل ڈپو سے سپلائی کے لیے نکلنے والے درجنوں آئل ٹینکرز حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے اہم شاہراہ پر آئیل ٹینکرز چلانا مشکل ہوچکا ہے، اسلام آباد انتظامیہ کو متعدد مرتبہ آگاہ کیا لیکن داد رسی نہیں ہوئی۔

ان کامزید کہناتھا کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ روڈ کی مکمل مرمت تک ہڑتال رہے گی، ہڑتال کی وجہ سے راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت، کشمیر اور اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے پٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی سپلائی معطل ہوچکی ہے جس سے پٹرول کی قلت کا خدشہ ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...