Home سیاست ‎سپریم کورٹ بار کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر شدید تحفظات کا اظہار

‎سپریم کورٹ بار کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر شدید تحفظات کا اظہار

Share
Share

‎اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے معاملہ پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

‎سپریم کورٹ بار نے کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی میں چیف جسٹس کے ملوث ہونے بارے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

‎اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بدنیتی پر مبنی اور چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کو بے توقیر کرنے کی کوشش ہے، چیف جسٹس یا سپریم کورٹ کا انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے۔

‎سپریم کورٹ بار کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل الیکشن کمیشن کا انتظامی معاملہ ہے،الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی سے متعلق الزامات کی انکوائری کرے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...