Home سیاست سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز سے متعلق کیس ڈی لسٹ کردیا

سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز سے متعلق کیس ڈی لسٹ کردیا

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز سے متعلق کیس ڈی لسٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کیس کو جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا گیا، ایڈووکیٹ حامد خان نے بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 19 اگست پیر کے روز کیس کی سماعت کرنی تھی۔

خیال رہے کہ ‏لاہور ہائیکورٹ نے 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل دینے کا فیصلہ دیا تھا جسے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا 26 اپریل کا نوٹی فکیشن دونوں معطل کردیے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...