Home sticky post 6 تیسرا ون ڈے،پاکستان ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 6وکٹوں سے ہرادیا

تیسرا ون ڈے،پاکستان ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 6وکٹوں سے ہرادیا

Share
Share

لاہور: لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تاہم، تین میچز پر مشتمل یہ سیریز جنوبی افریقہ نے 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 25.5 اوورز میں 115 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے اسپنر نشرہ سندھو نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی نشرہ سندھو نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لیں، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پاکستان کی تیسری ویمن کرکٹر بن گئیں۔ ان سے قبل ثنا میر اور ندا ڈار بھی 100 سے زائد ون ڈے وکٹیں حاصل کر چکی ہیں۔

پاکستان ویمن نے 31اوورز میں4وکٹوں پر 116رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔سدرہ امین 50رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ منیبہ علی نے 44رنزبنائے ۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرہ بچے کی خواہش پوری کر دی، انسانیت کی نئی مثال قائم

وینزویلا کے زلزلے سے متاثرہ بچے کے لیے رونالڈو کا خصوصی پیغام...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...