Home sticky post 3 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کی کپتان کو ٹرافی پیش کی،ویمن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انعامات کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کی کپتان کو ٹرافی پیش کی،ویمن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انعامات کا اعلان

Share
Share

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

محسن نقوی نے ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کی کپتان کو ٹرافی پیش کی، جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے زبردست جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں بنانے والی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا، جبکہ تمام ویمن کرکٹرز کو فی کس 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے، بے خوف ہو کر کھیلیں اور آخری بال تک فائٹ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے، اور قومی ٹیم کی یہی جذبہ، لگن اور اتحاد آئندہ مقابلوں میں بھی کامیابی کی ضمانت ہوگا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...