Home سیاست سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج دیں

سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج دیں

Share
Share

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے قانون بننے کے بعد سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج دیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار وسیم سجاد نے کہا کہ پر سکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے اور 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بنچز سنیں گے اس کے لیے ا?ئینی بنچز بنیں گے اور وہی اس کا تعین کریں گے۔

جسٹس عائشہ ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ کیس اہم آئینی بنچ ہی سنے گا۔

عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں آئینی سوال کے کیسز آئینی بنچز سنیں گے، درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت پٹرولیم نیچرل ریسورس کے 7 ملازمین نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...