Home سیاست سپریم کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی. نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،نیب قانون میں تبدیلی کے بعد مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر مزید کاروائی نہیں ہوسکتی۔

سپریم کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

دوران سماعت نیب وکیل نے استدعا کی براہ کرم آرڈر میں خارج کرنے کی بجائے نمٹا دینا لکھ دیں. چیف جسٹس پاکستان نے کہا آپ کو آرڈر پسند آئے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...