Home سیاست نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کے نومنتخب صدر آصف علی زرداری آج 14ویں صدر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

نومنتخب صدر مملکت کی تقریبِ حلف برداری آج شام 4 بجے ایوان صدر میں ہوگی، چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نئے منتخب ہونے والے صدر سے حلف لیں گے۔

صدر مملکت کی تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کو حلف نامے جاری کر دیئے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف، قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیف، گورنرز، وزرائے اعلیٰ، اراکین اسمبلی اور غیرملکی سفارتکار شریک ہوں گے۔

گزشتہ روز حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب ہوگئے تھے، آصف زرداری نے 411 جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کر پائے تھے۔

یاد رہے کہ دوسری مرتبہ پاکستان کے صدرِ بننے والے آصف زرداری پہلی مرتبہ 2008 میں 5 سال کیلئے اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...