Home sticky post 2 حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا

Share
Share

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔
اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہو گا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔
ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔
ادھرذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
قبل ازیں ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے آج ہونے والے مذاکرات میں پی ٹی آئی کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کن لوگوں کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں؟ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آر اور اختیارات کیا ہوں گے؟ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کتنی دیر میں پیش کرے گا؟ اہمیت تو ان چیزوں کی ہے جس پر ابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان چیزوں میں وقت لگ سکتا ہے، امید ہے پی ٹی آئی قیدیوں کی فہرست اور جوڈیشل کمیشن سے متعلق اپنی شرائط بتائے گی، پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر پارٹی اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے،عرفان صدیقی

اسلام آباد:حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک...

ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا، عمر ایوب

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ...

حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات، تحریک انصاف نے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کر دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا گیا ۔...

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں،پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا...