Home highlight شہید بینظیر بھٹو کی فکر آج بھی ایک منصفانہاورجمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے، صدر مملکت

شہید بینظیر بھٹو کی فکر آج بھی ایک منصفانہاورجمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے، صدر مملکت

Share
Share

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی۔

صدر زرداری نے کہا کہ شہید بی بی نے نہ صرف آمریت کے خلاف بے مثال جرأت اور استقامت سے مزاحمت کی بلکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی بھی قیادت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہید بی بی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔

صدر مملکت نے شہید بینظیر بھٹو کی وراثت کو پیپلز پارٹی کا اجتماعی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے، وہ ایک پرامن، خوشحال پاکستان کی خواہاں تھیں۔

صدر زرداری نے زور دے کر کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی فکر آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...