Home sticky post 4 حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا،سخت جواب دیں گے، خواجہ آصف

حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا،سخت جواب دیں گے، خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا، اس سے زیادہ ہم طاقت جواب دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ اصف نےکہا کہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے ، اپنی بی جے پی حکومت کو جب بھی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت جواب دیں گے۔

Share
Related Articles

بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں،امریکا

واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے...

پاک فضائیہ کی ہیبت، پٹرولنگ کرتے بھارتی رافیل طیارے خوف سے ہی فرار

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر کی فضائی حدود میں پٹرولنگ کرتے...

پاک بھارت کشیدگی بارے اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں،عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک بھارت...